ابنا: شمال مغربي ايران کے علاقے ميں جہاں دو روز پہلے زلزلے کے دو شديد جھٹکے آچکے ہيں منگل کي شام ايک بار پھر زلزلے کے شديد جھٹکے محسوس کئے گئے-منگل کي شام تقريبا ساڑھے چھے بجے آنے والے اس زلزکے کي شدت ريکٹر اسکيل پر پانچ اعشاريہ تين ريکارڈ کي گئي-زلزلے نے صوبہ مشرقي آذربائيجان کے دسٹرکٹ ورزقان کو ہلاکر رکھ ديا- تاحال کسي جاني يا مالي نقصان کي کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے-ہفتے کے روز صوبہ مشرقي آذربائيجان کے صدر مقام تبريز کے نواحي علاقوں اہر، ورزقان اور ہريس ميں یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو شديد جھٹکے محسوس کي گئے تھے جنکي شدت ريکٹر اسکيل پر چھے آعشاريہ تين ريکارڈ کي گئي-ہفتے کے روز آنے والے زلزلے ميں ورزقان کے بارہ گاوں مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جبکہ دوسرے شہروں ميں مکانوں کو پچيس في صد تک نقصان پہنچا تھا-ايران کي وزير صحت ڈاکٹر مرضيہ دستجردي نے زلزلے کے نتيجے ميں مرنے والوں کي تعداد تين سو چھے بتائي ہے جبکہ زخميوں کي تعداد تين ہزار سے زيادہ ہے-زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں امدادي کاروائياں اور متاثرين کي بحالي کا کام تيزي کے ساتھ جاري ہے-ايران کے نائب صدر، کابينہ کے ارکان اور اسپيکر پارليمان، نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادي کاموں کي صورتحال کا قريب سے جائزہ ليا ہے-
.......
/169